راشدمنہاس شہید کا جرات، شجاعت اورحوصلہ مندی پرمبنی اقدام پاک فغائیہ کے افسروں کی مادروطن کیلئے بے لوث عزم کااظہارہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ راشدمنہاس شہید کا جرات، شجاعت اورحوصلہ مندی پرمبنی اقدام پاک فغائیہ کے افسروں کی مادروطن کیلئے بے لوث عزم کااظہارہے۔ نشان حیدرپانے والے پاک فغائیہ کے آفیسرراشدمنہاس شہید کی برسی کے موقع پر ہفتہ کواپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ 51 برس قبل آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے پائلٹ راشدمنہاس ، نشان حیدرحاصل کرنے والے سب سے …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ راشدمنہاس شہید کا جرات، شجاعت اورحوصلہ مندی پرمبنی اقدام پاک فغائیہ کے افسروں کی مادروطن کیلئے بے لوث عزم کااظہارہے۔

نشان حیدرپانے والے پاک فغائیہ کے آفیسرراشدمنہاس شہید کی برسی کے موقع پر ہفتہ کواپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ 51 برس قبل آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے پائلٹ راشدمنہاس ، نشان حیدرحاصل کرنے والے سب سے کم عمرافسر، نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کانذرانہ پیش کیاتھا۔

راشدمنہاس شہید کا جرات، شجاعت اورحوصلہ مندی پرمبنی اقدام پاک فغائیہ کے افسروں کی مادروطن کیلئے بے لوث عزم کااظہارہے۔وزیراعظم نے کہا کہ راشدمنہاس ہمیشہ کیلئے قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔