راولپنڈی، پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عالمی تھیٹر ڈے کے موقع پر اسٹیج ڈرامہ “پاگلوں کی بارات”پیش

راولپنڈی۔ 28 مارچ (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام عالمی تھیٹر ڈے کے موقع پر رائٹر سجاد احمد کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ “پاگلوں کی بارات” پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں تمام فنکاروں نے اپنے کردار بہترین انداز میں نبھائے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معیاری اور فیملی ڈرامے پیش کیے جاتے رہنے چاہئیں۔ڈرامے کا موضوع ایک …

راولپنڈی۔ 28 مارچ (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام عالمی تھیٹر ڈے کے موقع پر رائٹر سجاد احمد کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ “پاگلوں کی بارات” پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں تمام فنکاروں نے اپنے کردار بہترین انداز میں نبھائے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معیاری اور فیملی ڈرامے پیش کیے جاتے رہنے چاہئیں۔ڈرامے کا موضوع ایک اہم سماجی مسئلہ تھا جس میں ماں کی عظمت اور اس کے ساتھ اولاد کی جانب سے ہونے والی بے حرمتی کو اجاگر کیا گیا۔ ڈرامے میں یہ پیغام دیا گیا کہ ماں کا مقام بہت بلند ہے اور اولاد کو ہمیشہ اس کی عزت اور خدمت کو اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔

ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر سجاد احمد تھے جبکہ معاون ہدایتکار انجم عباسی اور لیاقت شاہ تھے۔ پروڈیوسرز ڈاکٹر شاہین اور سجاد احمد جبکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر مہر مدثر میرالی تھے۔ڈرامے کی کاسٹ میں بابر علی، صائمہ خان، بادل راجہ، ڈاکٹر شاہین، ارشد خان، نایاب خان، سویرا شہزادی، رابعہ شاہ، کاشف رضا، عاقب شعیب، حمید خان، عرفان، نسیم گلزار، سجاد خان اور انجم عباسی شامل تھے۔

 

مزید خبریں