راولپنڈی، کنٹرولر امتحانات کا مختلف مراکز کا دورہ، بوٹی مافیا کے خاتمے اور شفاف امتحانات کے لئے پُرعزم

راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی، تنویر اصغرا عوان نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول پارٹ ون کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا تاکہ بوٹی مافیا کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دورہ کے دوران کنٹرولر امتحانات نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1، مری روڈ، راولپنڈی کے امتحانی مراکز کاجائزہ لیا۔ انہوں نے سی سی ٹی …

راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی، تنویر اصغرا عوان نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول پارٹ ون کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا تاکہ بوٹی مافیا کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دورہ کے دوران کنٹرولر امتحانات نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1، مری روڈ، راولپنڈی کے امتحانی مراکز کاجائزہ لیا۔

انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی، سکیورٹی انتظامات، امیدواروں کے بیٹھنے کے پلان اور دیگر انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔اس موقع پر موجود عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ حکومت پنجاب کی جاری کردہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل کاربند ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بوٹی مافیا کے عزائم ناکام ہوں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ شفاف اور منظم امتحانات بورڈ کی اولین ترجیح ہیں اور ہر ممکن انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ محفوظ اور پرامن ماحول میں امتحان دے سکیں۔

مزید خبریں