راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 4 کلو 160 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ سول لائن پولیس نے ایک اور منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 660 گرام چرس برآمد کی۔
راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 4 کلو 160 گرام چرس برآمد کر لی

مزید خبریں
راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 4 کلو 160 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ سول لائن پولیس نے ایک اور منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 660 گرام چرس برآمد کی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور معاشرے کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔







