رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا 20واں کانوکیشن ، 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کانووکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج (ہفتہ ) شروع ہوئی جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ حال ہی میں داخلہ لینے والے فلسطینی طلبہ بھی شریک ہیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کانووکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج (ہفتہ ) شروع ہوئی جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ حال ہی میں داخلہ لینے والے فلسطینی طلبہ بھی شریک ہیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ اساتذہ، فارغ التحصیل طلبہ اور والدین نے بھی شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور یونیورسٹی کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طالب علموں کے تبادلے کے پروگرامز کی تعریف کی اور اخلاقی اقدار اور کردار سازی پر یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمارے فارغ التحصیل طلبہ ہر شعبے میں فعال کردار ادا کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔چانسلر حسن محمد خان نے فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو سراہا اور کہاکہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور ملک کو آگے بڑھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

مہمان خصوصی سردار محمد یوسف نے فارغ التحصیل طلبہ کی پیشہ ورانہ ڈگریاں حاصل کرنے پر تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے فلسطین سے آئے ہوئے طلبہ کی بڑی تعداد کی شمولیت کی بھی نشاندہی کی، جس سے رفاہ کی بین الاقوامی شہرت اور مقام کا عندیہ ملتا ہے۔

مزید خبریں