رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف1 کروڑ65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، عاشق حسین کرمانی

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں، چوہدری عبدالحمید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان …

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں، چوہدری عبدالحمید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے بتایا کہ امسال لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 13 لاکھ55 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف1 کروڑ65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے اور امسال گندم بوائی کی مہم نہایت حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے زرعی مداخل کی مقرر کردہ قیمتوں سے کم پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ صوبہ میں اب تک گزشتہ سال کی نسبت اسی عرصہ کے دوران گندم کی کاشت15 تا20 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے فیلڈ سٹاف کو گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مضبوط روابط کے ذریعے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔