رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان سے سوتی کپڑے کی برآمدات میں 9.94 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان سے سوتی کپڑے کی برآمدات میں 9.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءکے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 44 ہزار621 مربع میٹرسوتی کپڑے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2017-18ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.94 فیصد کم ہے۔ جولائی 2017ءکے دوران ملک …

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان سے سوتی کپڑے کی برآمدات میں 9.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءکے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 44 ہزار621 مربع میٹرسوتی کپڑے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2017-18ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.94 فیصد کم ہے۔ جولائی 2017ءکے دوران ملک سے 1 لاکھ 47 ہزار894 مربع میٹرسوتی کپڑے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جولائی 2018ءمیں سوتی کپڑے کی برآمدات سے پاکستان کو144.210 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، جولائی 2017ءکے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات سے ملک کو160.123 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔