ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.99 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام جبکہ …
روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.99 فیصد ،سالانہ 11.92 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.99 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی، 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام جبکہ 20 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 13.45 فیصد، آلو 8.33 فیصد، کیلا 5.62 فیصد، پیاز 2.42 فیصد، ڈیزل 1.57 فیصد، نمک پاؤڈر 0.90 فیصد، پٹرول 0.34 فیصد، چینی 0.23 فیصد، سرسوں کے تیل 0.04 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے برعکس سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 18.76 فیصد، انڈوں 2.02 فیصد، لہسن 1.57 فیصد، ایل پی جی 1.55 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، چکن 0.72 فیصد، واشنگ صابن 0.59 فیصد، دال چنا 0.34 فیصد، مٹن 0.31 فیصد، بیف 0.30 فیصد، دہی 0.27 فیصد، تازہ دودھ 0.14 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
17,733 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح 17,734 روپے سے 22,888 روپے، 22,889 روپے سے 29,517 روپے، 29,518 روپے سے 44175روپے اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 1.28 فیصد، 0.81 فیصد، 0.62 فیصد اور 0.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








