روسی موسیقار ڈیانا کو ممنوعہ گانا ’سوان لیک‘ سڑک پر بجانے پر 13 دن قید کی سزا

ماسکو ۔17اکتوبر (اے پی پی):روس کی ایک 18 سالہ نوجوان سٹریٹ موسیقار ڈیانا لوگینوا کو ممنوعہ گانا ’سوان لیک کوآپریٹو‘ بجانے پر 13 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈیانا لوگینوا کو یہ سزا جمعرات کو سنائی گئی۔ انہوں نے شہر کی مرکزی شاہراہ نیوسکی پراسپیکٹ پر یہ ممنوعہ گانا بجایا تھا۔ڈیانا لوگینوا ’ناوکو‘ کے نام سے اپنے بینڈ ’سٹاپ ٹائم‘ کے …

ماسکو ۔17اکتوبر (اے پی پی):روس کی ایک 18 سالہ نوجوان سٹریٹ موسیقار ڈیانا لوگینوا کو ممنوعہ گانا ’سوان لیک کوآپریٹو‘ بجانے پر 13 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈیانا لوگینوا کو یہ سزا جمعرات کو سنائی گئی۔ انہوں نے شہر کی مرکزی شاہراہ نیوسکی پراسپیکٹ پر یہ ممنوعہ گانا بجایا تھا۔ڈیانا لوگینوا ’ناوکو‘ کے نام سے اپنے بینڈ ’سٹاپ ٹائم‘ کے ساتھ پرفارم کرتی ہیں۔

انہیں بدھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کا گانا ’سوان لیک کوآپریٹو‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔یہ گانا جلاوطن روسی ریپر نوائز ایم سی کا تخلیق کردہ ہے۔

پولیس کے مطابق 13 دن کی سزا مکمل ہونے کے بعد ڈیانا لوگینوا پر روسی فوج کو ’بدنام‘ کرنے کا ایک اور انتظامی مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ اگر وہ دوبارہ ایسی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں تو انہیں فوجداری مقدمے اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں