ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ روس میں 15 سے 18 ستمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ورلڈ فوڈ ماسکو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 23 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش روس کے شہر ماسکو میں 15 ستمبر سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی
روس میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 23 جولائی تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ روس میں 15 سے 18 ستمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ورلڈ فوڈ ماسکو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 23 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش روس کے شہر ماسکو میں 15 ستمبر سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں پاکستان کے مقامی پراسیس فوڈ، بیوریجز، حلال فوڈ، سی فوڈ ، تازہ پھل ، سبزیاں ، چاول ، گوشت، پولٹری ،اور فوڈ سیفٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








