روس پر یورپی پابندیاں یورپی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں، اٹلی

روم ۔16دسمبر (اے پی پی):اٹلی نے کہا کہ روس پر یورپی پابندیاں یورپی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں۔ تاس کے مطابق اطالوی نائب وزیراعظم اور وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر ماتےو سالوینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی روس کے خلاف 19 پیکجز کی پابندیاں یورپی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں اور اطالیائی عوام کے لیے توانائی کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تقریباً چار …

روم ۔16دسمبر (اے پی پی):اٹلی نے کہا کہ روس پر یورپی پابندیاں یورپی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں۔ تاس کے مطابق اطالوی نائب وزیراعظم اور وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر ماتےو سالوینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی روس کے خلاف 19 پیکجز کی پابندیاں یورپی معیشت کو کمزور کر رہی ہیں اور اطالیائی عوام کے لیے توانائی کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تقریباً چار سال کے تنازع اور 19 پابندیوں کے پیکجز، جن کا مقصد روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا تھا، بالآخر یورپی معیشتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جس کے نتیجے میں اطالیائی عوام کے لیے توانائی مہنگی ہو گئی۔ اس لیے میں اسلحہ کے نئے منصوبوں اور فوجی ساز و سامان کے حوالے سے احتیاط کا داعی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہٹلر اور نہ نیپولین روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکے، اور مجھے شک ہے کہ یورپی رہنما کایا کالاس، فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون، برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز یہ کر پائیں گے۔