روس کے ساتھ جنگ میں رواں سال اوسطاً 1400 یوکرینی فوجی روزانہ ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں، رپورٹ

ماسکو۔28نومبر (اے پی پی):روس کے ساتھ جنگ میں رواں سال اب تک اوسطاً 1400 یوکرینی فوجی روزانہ ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔ یہ بات روسی خبر رساں ادارے تاس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ۔ قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یوکرینی فوج کے جتنے اہلکار جنگ میں مارے جا رہے ہیں اتنے بھرتی نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے …

ماسکو۔28نومبر (اے پی پی):روس کے ساتھ جنگ میں رواں سال اب تک اوسطاً 1400 یوکرینی فوجی روزانہ ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔

یہ بات روسی خبر رساں ادارے تاس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ۔ قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یوکرینی فوج کے جتنے اہلکار جنگ میں مارے جا رہے ہیں اتنے بھرتی نہیں ہو رہے ۔

انہوں نے کہا کہ صرف رواں ماہ کے دوران 15000 یوکرینی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق رواں سال کے اب تک کے 330 ایام کے دوران 4 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکےہیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال اب تک روسی مسلح افواج نے یوکرین کے 18 طیارے، 48 ایئر ڈیفنس سسٹم، 117 ملٹی پل راکٹ لانچر اور 6000 سے زیادہ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تبا ہ کی ہیں۔

مزید خبریں