روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے اختتام پر آر ڈی ایز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 407 تھی جبکہ مارچ 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 400 تک پہنچ گئی ۔ اس طرح فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد میں 7 ہزار 993 اکائونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔








