روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 12.4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 12.4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 12.4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 261 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ ستمبر 2020 کے بعد سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 12.426 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے اس دوران ان اکائونٹس کے ذریعے ملک میں 1.737 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ان اکائونٹس کے ذریعے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹ میں 538 ملین ڈالر ، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.093 ارب ڈالر اور سٹاک ایکسچینج میں 106 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔









