رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال خان کی زیرصدارت لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی، جدید فارمنگ سسٹم کے فروغ، ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ اور گوشت کی برآمدات میں اضافے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال خان نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ مسلم لیگی رہنما عمر اسرار خان بھی موجود تھے

فیصل آباد۔ 08 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی، جدید فارمنگ سسٹم کے فروغ، ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ اور گوشت کی برآمدات میں اضافے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال خان نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ مسلم لیگی رہنما عمر اسرار خان بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شیخ عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور نعیم، ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان، محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، لائیوسٹاک فارمز کے نمائندگان اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال خان نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ5۔ارب روپے سے بڑھا کر40۔ارب روپے تک کر دیا گیا ہے تاکہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں اور فارمرز کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیری ملکنگ مشینیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی پیداواری استعداد میں اضافہ ہو اور دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔مسلم لیگی رہنما عمر اسرار خان نے کہا کہ پنجاب حکومت لائیوسٹاک سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن، ڈیری مصنوعات کی برآمدات اور جدید پراسیسنگ سسٹم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر سید ندیم بدر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین لاکھ جانوروں سے چھ لاکھ جانوروں تک توسیع کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ فارمرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی لائیوسٹاک سکیموں میں زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کروائیں تاکہ سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے متعدد نئی سکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن سے فارمرز کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شیخ عثمان طاہر نے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے ماضی کی نسبت تاریخی فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں اور حکومت اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، بریڈ امپروومنٹ، گوشت اور دودھ کی پراسیسنگ کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائیوسٹاک سیکٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے تاکہ ملکی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں لائیوسٹاک فارمرز کو حکومتی سکیموں کے فوائد ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے بیماریوں کی روک تھام، ویکسینیشن، جدید فارمنگ ٹیکنالوجی اور فارمرز کی تکنیکی رہنمائی کیلئے موثر پروگرامز جاری ہیں تاکہ لائیوسٹاک سیکٹر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔اجلاس میں لائیوسٹاک سیکٹر کی پائیدار ترقی، جدید پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز اور منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

مزید خبریں