رکن قومی اسمبلی ​نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا بیگم نصرت بھٹو کو 15ویں برسی پر انھیں خراجِ عقیدت پیش

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو اُن کی 15ویں برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعہ کو ​اپنے ایک خصوصی پیغام میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو جرأت، استقامت اور بے مثال قربانی کی عظیم علامت تھیں۔

کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو اُن کی 15ویں برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعہ کو ​اپنے ایک خصوصی پیغام میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو جرأت، استقامت اور بے مثال قربانی کی عظیم علامت تھیں۔ انہوں نے آمریت کی تاریک ترین راتوں میں بھی ثابت قدمی سے جدوجہد کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ایسا ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔​رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نے کہا کہ ظلم و جبر کے کٹھن اور سخت ترین دور میں بھی بیگم نصرت بھٹو نے ہمت نہ ہاری اور اپنی تمام تر زندگی پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوری جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔

​نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت میں بیگم نصرت بھٹو کے اُس خواب کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جس کی بنیاد جمہوریت، مساوات، انصاف اور عوامی اختیار پر استوار ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان پر ہے، اِن شاء اللہ۔​انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کی عظیم جمہوری جدوجہد کو قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ بنائے۔

 

مزید خبریں