ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ’ریڈ سِی سوق‘ فلم پروجیکٹ سے وابستہ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان

ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ’ریڈ سِی سوق‘ فلم پروجیکٹ سے وابستہ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان

ریاض ۔12مئی (اے پی پی):ریڈ سِی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ’ریڈ سِی سوق‘ فلم پروجیکٹ سے وابستہ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام، تخلیقی پیلٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہوئے عرب دنیا، ایشا اور افریقہ میں فلمی صنعت کو تعاون فراہم کرے گا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی سرگرمیوں کا آغاز جدہ سے ہوگا جو تین دسمبر کو شروع ہوں گی اور بارہ دسمبر تک جاری رہیں گی۔

فیسٹیول کے پروجیکٹ کی مارکیٹ سے متعلق سرگرمیاں پانچ سے نو دسمبر تک جاری رہیں گی جس میں فلم ساز، فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والے، فلموں کی فروخت سے وابستہ افراد، سیلز ایجنٹ اور عالمی فلمی صنعت کے فیصلہ ساز شرکت کریں گے۔

ریڈ سی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول نے اُن منصوبوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ گیارہ جون مقرر کی ہے جو پہلے ہی سے پروڈکشن کے مراحل میں ہیں۔ تاہم جن پروجیکٹس پر کام جاری ہے، انہیں 24 جولائی تک قبول کیا جائے گا۔