زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدت، تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایگری بزنس اینڈ لنکیج بلڈنگ ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد

کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):بلوچستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدت، تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایگری بزنس اینڈ لنکیج بلڈنگ ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا جس کا افتتاح سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی نے سیکرٹری زراعت کے ہمراہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل (اینمل ہیلتھ اینڈ ایکسٹینشن)ڈاکٹر محمد فاروق ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نمائش میں …

کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):بلوچستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدت، تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایگری بزنس اینڈ لنکیج بلڈنگ ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا

جس کا افتتاح سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی نے سیکرٹری زراعت کے ہمراہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل (اینمل ہیلتھ اینڈ ایکسٹینشن)ڈاکٹر محمد فاروق ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نمائش میں ترقی پسند کسانوں، کاروباری شخصیات، تحقیقی ماہرین اور ایگری ٹیک انڈسٹری کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد جدید تحقیق، کاروباری مواقع، اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بلوچستان کے کسانوں اور ایگری سیکٹر کو ایک مضبوط نیٹ ورک میں منسلک کرنا تھا۔