اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ شماریات بیورواور سٹیٹ بنک کے اعدادوشما ر کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر3.659ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال …
زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہ کے دوران 8فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ شماریات بیورواور سٹیٹ بنک کے اعدادوشما ر کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر3.659ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 3.375 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اکتوبرمیں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 984ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 881ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7فیصد اضافہ ہوا ۔ ستمبرمیں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 923ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں بڑھ کر984ملین ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کا مجموعی درآمدی بل 23.10ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20ارب ڈالرکے مقابلے میں 15.5فیصد زیادہ ہے۔








