زرعی جدت کو فروغ دیکرپیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بناناہوگا،ماہرین زراعت

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اسلئے زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کے تناسب سے یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم زراعت میں جدت کو فروغ دیتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کو ممکن بنائیں جبکہبڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زرعی سائنسدانوں کوبھی ٹھوس تحقیقات …

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اسلئے زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کے تناسب سے یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم زراعت میں جدت کو فروغ دیتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کو ممکن بنائیں جبکہبڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زرعی سائنسدانوں کوبھی ٹھوس تحقیقات کیلئے مزید کاوشیں کرنا ہوں گی تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنا کر غذائی استحکام کے اہداف پورے کئے جا سکیں۔

ماہرین زراعت نے کہا کہ ہمیں علم پر مبنی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مسائل کے حل کیلئے تحقیقی امور میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور زرعی ترقی کو یقینی بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔