فیصل آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20سالوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائےگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی …
زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،ڈاکٹر اقرار احمد
فیصل آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20سالوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائےگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔
انہوں نے بتایاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو انسان کی بہتری کےلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جینیاتی فصلیں مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔









