فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھیرا حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قدرت کاانمول تحفہ ہے کیونکہ ہر کھیرے میں 10ملی گرام کیلشیم، 25ملی گرام فاسفورس، 1.5 ملی گرام فولاد اور 7ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو انسان کے جسم کے مختلف اجزا کو تندرست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح …
زرعی ماہرین کا گھریلو سطح پر حیاتین ومعدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کھیرے کی زیادہ سے زیادہ کاشت کامشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھیرا حیاتین اور معدنی نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قدرت کاانمول تحفہ ہے کیونکہ ہر کھیرے میں 10ملی گرام کیلشیم، 25ملی گرام فاسفورس، 1.5 ملی گرام فولاد اور 7ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو انسان کے جسم کے مختلف اجزا کو تندرست و توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کیلئے کچن گارڈننگ پروگرام پر عمل جاری ہے لہٰذااس سلسلہ میں شہری گھریلو سطح پر سستے ترین کھیرے کی کاشت کرکے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق زرعی زہروں، سپرے اورآلودہ پانیوں سے پاک معیاری کھیرے کی بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گھریلو سطح پر لوگ کھیرا کاشت کرکے سپرے کے مضر اثرات سے پاک کھیرا اور دیگر سبزیاں انتہائی ارزاں مالیت پر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زرعی اداروں کی طرف سے شہریوں کی مناسب رہنمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔








