زرعی مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے زرعی ماحولیاتی زونز کی نشاندہی ضروری ہے،ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):نگراں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا ہے کہ زرعی مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے اور ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے زرعی ماحولیاتی زونز کی نشاندہی انتہائی ضروری ہے۔ ایگرو ایکولوجیکل زونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہتے …

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):نگراں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا ہے کہ زرعی مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے اور ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے زرعی ماحولیاتی زونز کی نشاندہی انتہائی ضروری ہے۔

ایگرو ایکولوجیکل زونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بدلتے ہوئے ماحولیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے اپ ڈیٹ شدہ زرعی ماحولیاتی زونز کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا کہ رپورٹ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے جس میں پاکستان کے ماحولیات کو ایک خصوصی ڈیٹا بیس کے ساتھ مختلف زونز اور سب زونز میں درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے ملک بھر میں مختلف ماحولیاتی حالات کے لئے مناسب فصلوں کی نشاندہی میں زرعی ماحولیاتی زونز کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان زونز سے زیادہ پائیدار اور منافع بخش کاشتکاری کے طریقے، وسائل کی بہتر تقسیم، غذائی تحفظ اور خطے میں اقتصادی ترقی میں کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں