زرعی معیشت دان محمد احسان خان ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشرقی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ممتاز زرعی معیشت دان محمد احسان خان کو بینک کے مشرقی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیاہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ مشرقی ایشیا خطے کے ممالک میں بینک کے وژن اور پالیسیوں کے امور کی نگرانی کریں گے۔ محمد احسان خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اپنے ایک …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ممتاز زرعی معیشت دان محمد احسان خان کو بینک کے مشرقی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیاہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ مشرقی ایشیا خطے کے ممالک میں بینک کے وژن اور پالیسیوں کے امور کی نگرانی کریں گے۔ محمد احسان خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقی ایشیا کے خطے کے ممالک میں خدمات سرانجام دیتےہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک پرعزم خطہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کلائمیٹ بینک کے شعبے میں خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔محمد احسان خان 34سالہ تجربے کے حامل ہیں جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 21 سالہ تجربہ بھی شامل ہے۔

کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے دوران انہوں نے رسپانس آپشنز آپریشن میں بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ احسان خان نے امریکا کی اوکلوہاما سٹیٹ یونیورسٹی سے زرعی اقتصادیات میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے یونیورسٹی آف وائمنگ سے بھی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی بیچلر ڈگری کلوریڈو سٹیٹ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔