راولپنڈی ۔31مارچ (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی انتظامیہ نے طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تمام کلاسز کو عارضی طور پر آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 اپریل 2026 تک تمام تعلیمی سرگرمیاں بذریعہ آن لائن پلیٹ فارم جاری رہیں گی۔دریں اثناء یونیورسٹی ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ …
زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں کلاسز 3 اپریل تک آن لائن کرنے کا فیصلہ، ملازمین یکم اپریل سے حاضری یقینی بنائیں گے

مزید خبریں
راولپنڈی ۔31مارچ (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی انتظامیہ نے طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تمام کلاسز کو عارضی طور پر آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 اپریل 2026 تک تمام تعلیمی سرگرمیاں بذریعہ آن لائن پلیٹ فارم جاری رہیں گی۔دریں اثناء یونیورسٹی ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم اپریل سے معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوں۔رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر طلبہ و اساتذہ کی سہولت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آن لائن کلاسز کے دوران اساتذہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق لیکچرز اور اسائنمنٹس کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات، فیکلٹیز اور انتظامی دفاتر یکم اپریل سے مکمل طور پر فعال ہوں گے جبکہ دیگر حکومتی ہدایات کے مطابق کفایت شعاری کے اقدامات پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز میں باقاعدگی سے شرکت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی تکنیکی مسئلے کی صورت میں متعلقہ شعبہ سے فوری رابطہ کریں۔








