زرعی یونیورسٹی میں محکمہ زراعت کے افسران کیلئے فنانس ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ اور ای گورننس کے موضوع پر ورکشاپ کاانعقاد

فیصل آباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت کے افسران کیلئے فنانس ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ اور ای گورننس کے موضوع پر پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام چار ہفتوں پر مشتمل ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔محکمہ زراعت پنجاب کے افسران کی ترقی کے لیے یہ تربیت لازمی قرار دی گئی۔ اس پروگرام کے 33ویں اور 34ویں بیچ میں محکمہ زراعت پنجاب کے مجموعی طور …

فیصل آباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت کے افسران کیلئے فنانس ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ اور ای گورننس کے موضوع پر پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام چار ہفتوں پر مشتمل ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔محکمہ زراعت پنجاب کے افسران کی ترقی کے لیے یہ تربیت لازمی قرار دی گئی۔ اس پروگرام کے 33ویں اور 34ویں بیچ میں محکمہ زراعت پنجاب کے مجموعی طور پر 94 افسران نے تربیت حاصل کی۔اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ترقی پسند کاشتکار اوسط فی ایکڑ پیداوارسے تقریباً دوگنی پیداوار حاصل کر رہے ہیں زرعی ماہرین کو چاہیے کہ وہ روایتی کاشتکاروں تک پہنچ کر جدید ترین ٹیکنالوجی کو پھیلائیں اور ہدف پر مبنی ٹیکنالوجیز تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ زمین میں سکڑتا ہوا نامیاتی مادہ زراعت کے شعبے کے لیے سنگین خطرہ بن رہا ہے جس کے لیے ہمیں قابل عمل حل تلاش کرنا ہوگا۔انچارج پی ڈاکٹر نیلم چوہدری نے کہا کہ کونٹی نیواینگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 1963 میں قائم کیا گیا تھا اور 2023 میں اسے پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف کورسز میں حصہ لینے والوں کی مہارت کو متعلقہ شعبوں میں نمایاں کر رہے ہیں۔ نذر حسین نے کہا کہ پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر 250 شارٹ کورسز پیش کر رہا ہے۔ٹرینرز رجسٹرار ڈاکٹر آصف کامران،ٹریژر ذیشان اشفاق بخاری، ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر شہباز، ڈاکٹر ثاقب علی، ریذیڈنٹ آڈیٹر گلفام، ڈائریکٹر عمر سعید قادری، پرنسپل آفیسر جہانزیب طارق، ڈاکٹر صدف محمود اور دیگر نے تربیت دی