زرعی یونیورسٹی پشاور میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ میں 02 فروری 2026 تک توسیع

پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور نے عوام کے وسیع تر مفاد میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 02 فروری 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ تر جمان زرعی یونیورسٹی پشاورکے مطابق داخلہ فارم اور بینک رسید یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ(http://www.aup.edu.pk)سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست فارم کی مکمل ہارڈ کاپی بمعہ اصل …

پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور نے عوام کے وسیع تر مفاد میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 02 فروری 2026 تک توسیع کر دی ہے۔

تر جمان زرعی یونیورسٹی پشاورکے مطابق داخلہ فارم اور بینک رسید یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ(http://www.aup.edu.pk)سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

درخواست فارم کی مکمل ہارڈ کاپی بمعہ اصل بینک رسید 02 فروری 2026 تک یا اس سے قبل لازمی طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ میں پہنچ جانی چاہئے۔