زرمبادلہ کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد مجموعی طور پر 21.30 ارب ڈالر ہوگئے ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد مجموعی طور پر 21.30 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 13 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس 16.19 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.10 ارب ڈالر تھے ۔13 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 19 ملین ڈالر اضافے کے بعد مجموعی طور پر 21.30 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 13 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس 16.19 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.10 ارب ڈالر تھے ۔13 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 19 ملین ڈالر اضافے سے 16.19 ارب ڈالر ہو گئے۔