پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ملین ڈالر اضافے سے 22.498 ارب ڈالر ہو گئے۔ جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 7 اگست 2026 ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.498 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ملین ڈالر اضافے سے 22.498 ارب ڈالر ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ملین ڈالر اضافے سے 22.498 ارب ڈالر ہو گئے۔ جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 7 اگست 2026 ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.498 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے جس میں سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.057 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.441 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر اضافے سے 17.057 ارب ڈالر ہو گئے۔







