اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں سالانہ بنیاد پر35.5فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 14مارچ 2025کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.016ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.147ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس 4.869ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،13مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 21.704ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.354ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس 5.351ارب …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں سالانہ بنیاد پر35.5فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں سالانہ بنیاد پر35.5فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 14مارچ 2025کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.016ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.147ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس 4.869ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،13مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 21.704ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.354ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس 5.351ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ ایک سال کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طورپر35.5فیصدکااضافہ ہوا، اس مدت میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں سالانہ بنیاد پر46.7فیصد اورکمرشمل بینکوں کے ذخائرمیں 9.9فیصداضافہ ہوا۔









