اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر 27 مارچ تک کی مدت میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.699 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 18.091 ارب ڈالر …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر 27 مارچ تک کی مدت میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.699 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 18.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.728 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.363 ارب ڈالر تھا۔ 27 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.790 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.382 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.408 ارب ڈالر تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.654 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 45 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔









