زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.378 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 3.378 ارب ڈالر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.378 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.269 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.50 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.65 ارب ڈالر تھا۔ 22 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 22.64 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17.14 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 2.75 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.641 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 737 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








