زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران تقریباً 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام (جون) پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.50 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس …

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران تقریباً 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام (جون) پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.50 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.76 ارب ڈالر تھا۔

16 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 21.25 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.088 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.171 ارب ڈالر تھا ، جو 2.52 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.582 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 408 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔