زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.507 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 18.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.728 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال 3.507 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.507 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 18.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.728 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.363 ارب ڈالر تھا۔
6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.598 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.341 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.257 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.613 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 106 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔








