فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکی جانب سے کاشتکاروں کو خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دیکر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے وہیں قومی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداوار برآمد بھی کی جا سکتی …
زیتوں کی زیادہ کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ریسرچ انفارمیشن یونٹ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 جولائی (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکی جانب سے کاشتکاروں کو خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دیکر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے وہیں قومی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی پیداوار برآمد بھی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ زیتو ن کی کاشت کیلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو با آسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیتون میں کلیاں بننے کیلئے موسم سرما کے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار چڑھاؤ ایک سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیتون کی کاشت کیلئے مزید رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








