زیرگردش کرنسی اورزروسیع(ایم ٹو)میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
زیرگردش کرنسی اورزروسیع(ایم ٹو) میں ہفتہ واربنیاد پرکمی، بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ہوا،ایس بی پی
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):زیرگردش کرنسی اورزروسیع(ایم ٹو)میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 12070ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے 12102ارب روپے کے مقابلے میں 0.3فیصدکم ہے،جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر13.5فیصدکااضافہ ہوا۔ 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 42691ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے 42716ارب روپے کے مقابلے میں 0.05فیصدکم ہے،جاری مالی سال کے آغازسے اب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر5.4فیصد نموہوئی ۔اعدادوشمارکے مطابق 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 30577ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے 30568ارب روپے کے مقابلے میں 0.03فیصدزیادہ ہے۔جاری مالی سال کے آغازسے اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر2.6فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔









