زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ جبکہ زر وسیع (ایم ٹو)اور بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زیرگردش کرنسی کا حجم 11.80 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 11.77 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش …
زیرگردش کرنسی میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.2 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ جبکہ زر وسیع (ایم ٹو)اور بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زیرگردش کرنسی کا حجم 11.80 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 11.77 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 1.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع (ایم ٹو) کا حجم 44.19 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے 44.34 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 0.7 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے آغاز سے اب تک زر وسیع کے حجم میں مجموعی طور پر 5.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 32.16 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے 32.51 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس میں 6.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔







