زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ زروسیع(ایم ٹو) اوربینکوں کے کھاتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ, زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ زروسیع(ایم ٹو) اوربینکوں کے کھاتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11851ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.8فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 11647ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر11.4فیصدکااضافہ ہواہے۔اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 42593ارب روپے رہا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زروسیع کاحجم 43456ارب روپے رہاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر4.4فیصدکااضافہ ہواہے،اعدادوشمارکے مطابق مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کامجموعی حجم 30699ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.3فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 31756ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر2فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔








