زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی جبکہ زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ،زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی جبکہ زروسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 26 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 12013 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاجو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کا حجم 12051 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے آغاز سے 26 جون 2026 تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 13 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع (ایم 2) کا حجم 45778 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر ایم 2 کا حجم 44349 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے آغاز سے 26 جون 2026 تک ایم 2 کے حجم میں مجموعی طور پر 12.2 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کا حجم 33719 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.5 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے کھاتوں کا حجم 32254 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے آغاز سے 26 جون 2026 تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طور پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا







