اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو سنائی گئی سزا کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ جمعہ کو دفترِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کی جانب سے اس معاملے پر پاکستان کے موقف سے متعلق سوال کے جواب میں واضح کیا کہ …
سابق وزیر اعظم کی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو سنائی گئی سزا کو بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ جمعہ کو دفترِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کی جانب سے اس معاملے پر پاکستان کے موقف سے متعلق سوال کے جواب میں واضح کیا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر بنگلہ دیش کا داخلی معاملہ ہے، بنگلہ دیش کے عوام اپنے جمہوری اور آئینی طریقہ کار کے مطابق اپنے معاملات کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔








