اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام 7 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم سے فن و ثقافت کی سکالرشپس پروگرام کا اجرا آج سے ہو رہا ہے۔جمعرات کو نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء میں بے …
سات کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم سے فن و ثقافت سکالرشپس پروگرام کا اجرا ہوگیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کا نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام 7 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم سے فن و ثقافت کی سکالرشپس پروگرام کا اجرا آج سے ہو رہا ہے۔جمعرات کو نیشنل اینڈوومنٹ سکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں جن کو مناسب مواقع فراہم کرنے کے لیے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطانق آرٹ ایند کلچر کے فروغ کے لئے سکالر شپ پروگرام عملی اقدام ہے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام ایسا ہی ہے جیسے ایچ ای سی یا دیگر ادارے مستحق اور قابل افراد کو اعلی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ دیتے ہیں ہم نے آرٹ اینڈ کلچر سے وابستہ طلباء و طلبات کو پہلی دفع با ضابطہ سکالرشپ دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 5 ارب روپے پچاس ہزار طلبا کے لیے مختص کیے گئے، ہم آرٹ اینڈ کلچر کے 400 طلبا و طالبات کوسکالرشپس دے رہے ہیں جو ابھی آغاز ہے، اس کے تحت 45 ہزار ماہانہ آمدنی والے افراد کے بچوں کو سکالر شپ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں مزید بہتری لائی جائے گی۔








