سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

سازگارانجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سازگارانجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی کے 32067یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 27561یونٹس کے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے،مارچ میں کمپنی کے 3893یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جوفروری کے 4386یونٹس کے مقابلہ میں 11فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 3537یونٹس کے مقابلہ میں 10فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ہوال ایس یووی کے12630یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8033یونٹس کے مقابلہ میں 57فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی کے 19437یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 19528یونٹس کے مقابلہ میں 0.5فیصدکم ہے۔