اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کمپنی کے 28174 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 24630 گاڑیوں کے مقابلہ …
سازگار انجینئرنگ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.4 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کمپنی کے 28174 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 24630 گاڑیوں کے مقابلہ میں 14.4 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں کمپنی کے 4386 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو جنوری کے 6165 یونٹس کے مقابلہ میں 28.9 فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے 3537 یونٹس کے مقابلہ میں 24 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ہوال گاڑیوں کے 10896 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7072 یونٹس کے مقابلہ میں 54.1 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں ہوال کے 1682 یونٹس کی فروخت ہوئی جو جنوری کے 2004 یونٹس کے مقابلہ میں 16.1 فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے 883 یونٹس کے مقابلہ میں 90.5 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کمپنی کے 17278 تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17558 یونٹس کے مقابلہ میں 1.6 فیصد کم ہے۔








