ساز گار انجینئرنگ ورکس کے منافع میں 27.3 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ساز گار انجینئرنگ ورکس کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 27.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے سازگار انجینئرنگ ورکس کا منافع 8.44 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے عرصہ میں کمپنی کو 6.63 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کی …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):ساز گار انجینئرنگ ورکس کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 27.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے سازگار انجینئرنگ ورکس کا منافع 8.44 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے عرصہ میں کمپنی کو 6.63 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس کے منافع میں 1.81 ارب روپے یعنی 27 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔