سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ اور جمہوریت کی جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ اور جمہوریت کی جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبال کےلیے آنے والے جیالوں نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش …

پشاور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحۂ کارساز کے شہداء کی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ اور جمہوریت کی جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبال کےلیے آنے والے جیالوں نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے، جس کی بنیادوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ہزاروں جیالوں کا لہو شامل ہے۔ یہ قربانیاں ہمارے لیے عزم، حوصلے اور عوامی خدمت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہداء کے مشن، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ سانحۂ کارساز کے شہداء کو سلام، ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

 

مزید خبریں