ساہیوال۔ 11 اگست (اے پی پی):سیکرٹری لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ناقص،مضر صحت گوشت اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے ساہیوال شہر اور مضافاتی علاقوں گیمبر اور یوسف والا میں ہنگامی چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران دو قصاب مضر صحت گوشت فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار اور تھانہ یوسف …
ساہیوال،سیکرٹری لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ناقص،مضر صحت گوشت اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری
ساہیوال۔ 11 اگست (اے پی پی):سیکرٹری لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ناقص،مضر صحت گوشت اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے ساہیوال شہر اور مضافاتی علاقوں گیمبر اور یوسف والا میں ہنگامی چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران دو قصاب مضر صحت گوشت فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار اور تھانہ یوسف والا میں مقدمات درج جبکہ کربلا روڈ پر عبدالغفار نامی قصاب کو بلا اجازت جانور ذبح کرنے پر پابند سلاسل اور تھانہ فتح شیر میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔









