سبزمرچ کے کاشتکاراچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘ ترجمان محکمہ زراعت قصور

سبزمرچ کے کاشتکاراچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘ ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور۔23جون (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کیہ صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں اورآخرمیں سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑجاتاہے‘پتوں کے موڑاؤں کیوجہ سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹا ہوتاہے۔

انہوں نے”اے پی پی“کوبتایاکہ مرچ کا مرجھاؤکی بیماری پتوں پر گول یہ نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں‘مرچ کے تناؤ کا گلاؤ کے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے اس بیماری سے بچاؤ کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈ یہ متبادل زہرین 3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں‘بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔