سبزیوں کی برآمدات میں جون 2026کے دوران 24.82فیصد کمی

سبزیوں کی برآمدات میں جون 2026کے دوران 24.82فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):سبزیوں کی برآمدات میں جون 2026کے دوران 24.82فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت10.9 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ جون 2025کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 14.5 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون 2025کے مقابلہ میں جون 2026کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 3.6ملین ڈالر یعنی 24.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں