سبز مرچ کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا مشورہ

فیصل آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):سبز مرچ کے کاشتکاروں کو مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاؤ کی وجہ …

فیصل آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):سبز مرچ کے کاشتکاروں کو مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاؤ کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔

انہوں نے بتا یاکہ مرچ کے تنے کا گلاؤ کے حملے سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے جس سے بعد ازاں سارا پھول سوکھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتا ہے لہٰذا سبز مرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا تدارک یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں