ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے،محکمہ زراعت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر عامر صدیق نےکہا ہے کہ ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے لہٰذا کاشتکار ڈرل یا پور سے چنے کی کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ 4 سے ساڑھے 4 فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی 2لائنیں جبکہ 2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے …

فیصل آباد۔ 07 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر عامر صدیق نےکہا ہے کہ ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے لہٰذا کاشتکار ڈرل یا پور سے چنے کی کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ 4 سے ساڑھے 4 فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی 2لائنیں جبکہ 2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی ایک لائن کاشت کریں تاکہ کماد کے ساتھ ساتھ چنے کی اچھی فصل بھی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ چنے کی دیسی اقسام بلکسر2000، پنجاب 2008، بٹل2021، تھل 2020، سی ایم 98، بھکر2011 اور کابلی چنے کی اقسام سی ایم 2008، نور 91، نور 2009، نور 2013 وغیرہ کاشت کرکے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنے کی اچھی پیداوار کے لئے بوائی کے وقت ڈیڑھ سے 2بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ بھی استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت کی جاسکتی ہے۔